Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ رات بھی جاری رہا۔

سحرنیوز/دنیا: تل ابیب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے، اور حماس کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے آگ جلائی اور سڑک پر خون کی علامت کے طور پر سرخ رنگ بہاکر نعرے لگائے کہ ہمارا خون بلاوجہ نہ بہایا جائے۔ یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کئی مہینے سے روزآنہ کی بنیاد پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس