Jun ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے امریکا کو دے دی شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/دنیا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھیالیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی ٹیم ایک سو اٹھائیس رنز بناکر اننگز کے آخری اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس اوورز اور پانچ گیندوں پر امریکا کی جانب سے دیا گیا ایک سو انتیس رنز کا ہدف مکمل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو سپر ایٹ مرحلے میں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ٹو میں شامل جنوبی افریقا کی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیل کر دونوں ہی میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں آسٹریلیا، بھارت، بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹیگس