نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کی گرفتاری
Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
نیویارک کی پولیس نے 4 جولائی کو امریکہ کی یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر امریکی پرچم نذر آتش کرنے کے جرم میں 37 اسرائیل مخالف مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
سحرنیوز/دنیا: نیویورک پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 4 جولائی کے "فلڈ فار غزہ" کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، جس کا اہتمام فلسطینی حامی گروپ Within Our Lifetime نے کیا تھا۔
یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب امریکہ میں یوم آزادی (4 جولائی) کا جشن منایا جا رہا تھا۔
نیویارک پولیس نے مین ہٹن کے علاقے میں 32 سے زائد مظاہرین کو امریکی پرچم جلانے کے جرم میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔