فرانس: اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i435422-فرانس_اولمپکس_گیمز_میں_اسرائیلی_ٹیموں_کے_بائیکاٹ_کا_مطالبہ_زور_پکڑ_گیا_ویڈیو
اولمپکس میں اسرائیلی شرکت کے خلاف فرانس میں احتجاج زور پکڑ گیا ہے۔ مظاہرین اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ لگا رہے تھے کہ نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کا اولمپکس میں خیرمقدم نہیں کرسکتے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran

اولمپکس میں اسرائیلی شرکت کے خلاف فرانس میں احتجاج زور پکڑ گیا ہے۔ مظاہرین اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ لگا رہے تھے کہ نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کا اولمپکس میں خیرمقدم نہیں کرسکتے۔

سحرنیوز/دنیا: پیرس اولمپکس ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکا نے ’بائیکاٹ اسرائیل‘ تحریر کردہ ٹی شرٹیں پہنی ہوئی تھیں۔ مظاہرین نے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے گیمز میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی لگائیں یا یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر بھی اسی طرح کی پابندیاں لگائیں۔
فلسطین کے حامی گروپ یوروپیلسٹائن کے ارکان کا کہنا تھا کہ ایک دوہرا معیار ہے، جس میں یوکرین جنگ کی وجہ سے روسی کھلاڑیوں کی گیمز میں شرکت پر پابندی ہے، اسی طرح غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی کھلاڑیوں پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے 88 ایتھلٹس پر مشتمل دستہ بھیجا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی کے پیش نظر پیرس کے مختلف زونز میں اولمپکس کے ٹکٹس کے بغیر آنے والے افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔