Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ

فلسطینی حامیوں نے امریکہ کے نیویارک ٹائمز اسکوائر میں ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کے خلاف نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مظاہرہ کیا ہے

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق ٹائمز اسکوائر میں مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیا اور حماس اور فلسطین کے پرچم لہرائے۔ یہ مظاہرہ ٹھیک اسی وقت کیا گیا جب تہران میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی تشییع جنازہ ہو رہی تھی-

ویدہین اور لائف ٹائم (Within Our Lifetime) گروپ کے توسط سے ہونے والا یہ مظاہرہ صیہونی حکومت کے حامیوں کی مداخلت سے پرتشدد ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے دوران جہاں عزالدین قسام بٹالین کا سفید پرچم لہرا رہا تھا، وہیں زمین پر امریکی پرچم جلتا ہوا دیکھا گیا۔

ویدہین اور لائف ٹائم گروپ نے اپنے ایکس سوشل اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ اسرائیلی نسل پرست حکومت کے حامیوں کو ایک لمحہ بھی سکون کا نصیب نہیں ہوگا۔

ٹیگس