Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • پیرس اولمپکس کا وہ شوٹر جو دنیا بھر میں سرخیاں بٹور رہا ہے، کیا یوسف ڈیکیک کا یہ پہلا اولمپکس ہے؟

پیرس اولمپکس کے دوران ترکیہ شوٹر یوسف ڈیکیک نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

سحرنیوز/دنیا: ترکیہ کے شوٹر یوسف ڈیکیک اس لیے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انکے پاس شوٹنگ گیئر کے مناسب آلات ہی موجود نہیں تھے تاہم اپنی قابلیت کی بدولت انہوں نے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

اولمپک میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یوسف ڈیکیک نے سال 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

  ترکیہ کے شوٹر یوسف ڈیکیک

شوٹر مقابلوں کے دوران شور سے بچنے کیلئے کانوں پر ہیڈفون لگاتے ہیں اور مخصوص گلاسز کا استعمال کرتے ہیں لیکن ترک شوٹر نے ایسا کچھ نہ کیا بلکہ شور شرابے کے دوران حیران کن نشانے بازی کا مظاہرہ کیا۔

اس سے قبل بھی 51 سالہ ترکیہ کے شوٹر یورپی چیمپئن شپ اور گیمز میں اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

 

ٹیگس