صیہونی حکومت کی ایک اور ناکامی، استقامتی محاذ کے ڈرون حملوں کے مقابلے میں لاچاری کا اعتراف
غاصب صیہونی حکومت نے ایک ہزار دوسو سے زیادہ ڈرون طیاروں کو مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غاصب صیہونی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک ہزار دوسو سے زائد ڈرون طیاروں کو مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ ارنا کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ جن ایک ہزار دو سو سے زائد ڈرون طیاروں کو روکنے میں اسرائيلی حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے وہ دھماکہ خیز مواد کے حامل تھے اوراسرائیل کے سیکورٹی اداروں کے لئے ان کا مقابلہ مشکل تھا۔
دوسری طرف صیہونی میڈیا ذرائع نے آج بھی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقے میں استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں کے داخل ہونے اور خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے ایک صیہونی اخبار اسرائيل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون کے ذریعے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی رہائشگاہ کی فلم بنائے جانے کی خبر دی تھی۔ رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اس ڈرون کا پتہ لگانے اور اس کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔