Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت سے غرب اردن پر جارحیت کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے ترجمان دوجاریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوترش نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرے ۔

انھوں نے سیکورٹی فورسز سے بھی مطالبہ کیا کہ صبر و تحمل سے کام لے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں غرب اردن کی خطرناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالات کو اگر کنٹرول نہ کیا گیا بحران کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔ اس بیان میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ غاصبانہ قبضہ ختم اور نتیجہ خیز سیاسی عمل کی طرف واپسی سے تشدد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ، تمام فریقوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے تاکہ کشیدگی کم کر کے علاقے میں امن و استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ٹیگس