جوبائیڈن کے بیٹے کا ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم
Sep ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری مقدمے میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق اس اعتراف جرم کے بعد ہنٹر بائیڈن کو سترہ سال قید اور دس لاکھ ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اس کیس کا فیصلہ سولہ دسمبر کو سنایا جائے گا۔ ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم چودہ لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔ ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔ عام طور پر اس نوعیت کے کرمنل کیسز میں اعتراف جرم کورٹ ٹرائل کے بغیر پراسیکیوٹر کیساتھ ہی معاہدے کے تحت کرلیا جاتا ہے تاکہ سزا میں کمی کا امکان پیدا ہوسکے تاہم اس کیس میں ایسا نہیں کیا گیا۔ ہنٹر بائیڈن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل پراسیکیوٹر سے کسی معاہدے کے بغیر اور سزا میں کوئی نرمی مانگے بغیر ہی اعتراف جرم کرنا چاہتے ہیں۔