Sep ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • روس اور ایران کا دفاعی تعاون عالمی سلامتی کے منافی نہيں ہے، ماسکو

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کا دفاعی اور تکنیکی تعاون سے کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کی نہ تو خلاف وزری ہوتی اور نہ ہی یہ تعاون علاقائی اور عالمی سلامتی کے منافی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: منگل کو برکس کے رکن ملکوں کے میڈیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے مفاد میں عالمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں جن میں عسکری اور فنی تعاون بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری اور تکنیکی تعاون سے کسی کو انکار نہیں، لیکن امریکہ کو دوسرے معاملات میں مداخلت کی عادت پڑ گئی ہے۔ سرگئی ریابکوف نے مزید کہا کہ روس اور ایران کے درمیان عسکری اور تکنیکی تعاون کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کے بجائے اپنی مشکلات کی فکر کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ برکس کے رکن ملکوں کے میڈیا گروپس کا اجلاس ماسکو میں ہو رہا ہے جس میں ایران کی ارنا اور مہر نیوز ایجنسیوں کے علاوہ تہران ٹائمز کے نمائندہ وفود بھی شریک ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، برازیل، چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب برکس گروپ کے رکن ہیں۔

ٹیگس