Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ہزاروں صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کے خواہشمند ہیں، عبرانی میڈیا کی رپورٹ

اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ اسلامی استقامتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں میں شدت آنے کے بعد ہزاروں صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار معاریو نے اسلامی استقامتی فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیلی شہروں پر حملوں میں شدت آنے کے بعد صہیونیوں میں معکوس مہاجرت کی شرح بڑھنے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر مہینے میں 2200 صہیونی اسرائیل سے فرار ہو رہے ہیں۔ عبرانی اخبار نے مزید کہا ہے کہ ایک صہیونی ادارے کے سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں آباد ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

ٹیگس