Oct ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  •  ڈالر کی بالادستی کا مقابلہ کرنے کےلئے برکس تنظیم ایک بڑا قدم

دنیا میں تجارتی لین دین کے لئے ڈالر کے استعمال سے گریز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اسی تناظر میں برکس تنظیم نے بھی ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برکس کے اراکین نے اپنی حالیہ نشست میں برکس پے نامی ایک پلیٹ فارم کی نقاب گشائی کی ہے۔ برکس کا کہنا ہے کہ اس نئے پلیٹ فارم سے ڈالر کی تخفیف، رکن ممالک کی آپسی تجارت میں سہولت اور مغربی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
برکس پے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نظام رکن ممالک میں ادائیگی کے مختلف نظاموں کے درمیان باہمی تعاون کو یقینی بناتا ہے، اور صارفین متعدد واسطوں کی مدد لئے بغیر سرحد پار لین دین کر سکتے ہیں۔
ساتھ ہی برکس پے روایتی نظاموں پر انحصار کم کرنے اور لین دین کے اخراجات کو کم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی ایک اہم خصوصیت رکن ممالک کے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کی پاسداری ہے اور اس کا نفاذ تیز رفتار اور کم لاگت کے لین دین کو ممکن بنائے گا جس سے برکس ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ٹیگس