Nov ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • میڈریڈ میں دفاع و سلامتی کے زیرعنواں بین الاقوامی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کو شرکت کی اجازت نہیں، اسپین

اسپین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ میڈریڈ میں دفاع و سلامتی کے زیر عنواں بین الاقوامی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ اسپین کے نائب وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال میڈریڈ میں منعقد ہونے والی دفاع و سلامتی کی بین الاقوامی نمائش میں اسرائیل یا اس کی کسی بھی کمپنی کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسپین، فلسطین و لبنان میں امن و سلامتی کے اصول پر کاربند ہے اور انسان دوستانہ قوانین کا احترام کرتا ہے اور وہ اپنے اصول کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔ اسپین نے اپنے اس فیصلے کی وجہ لبنان و مقبوضہ فلسطین میں جاری صیہونی جارحیت کو قرار دیا۔ دنیا کی دس برتر نمائشوں میں شامل اسپین کی یہ بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مئی میں میڈریڈ میں منعقد ہو گی جس میں چار سو سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔

ٹیگس