نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا
ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب کی شاہراہوں پر نکل کر ایک بار پھر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ اور حماس کے ساتھ امن معاہدے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی قیدیوں کے لواحقین نے تل ابیب کی سڑکیں بند کر کے اپنے احتجاج کے دوران نیتن یاہو کابینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کرے۔ حملوں میں اضافے کے ساتھ صہیونیوں کی جانب سے نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں بھی شدت آرہی ہے۔ صہیونی اخبار کے مطابق ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت جنگ کی عمارت کے باہر وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اس سے پہلے اس اخبار نے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بارے میں نتن یاہو کے خیالات سے پردہ اٹھایا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوگیا۔ اخبار نے لکھا تھا کہ نیتن یاہو قیدیوں کی رہائی کے بجائے اپنی کابینہ کی بقاء کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی عمل سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔