Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں کسانوں کا مظاہرہ

برطانوی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کے فیصلے کے خلاف سیکڑوں کسانوں نے ویلز شہر میں حکمران لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ٹریکٹروں کے ذریعے اس عمارت کا گھیراؤ کر لیا ہے جس میں وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹریکٹروں پر یہ نعرے چسپاں کر رکھے ہیں کہ "لیبر پارٹی کسانوں سے جنگ کے درپے ہے، " ، بہت ہوگيا" اگر کسان نہ بچے تو اشیائے خوردونوش بھی نہیں ہوں گی۔دیہاتوں کے امور کے وزیر ہو ڈیویس نےاس سے پہلے کسان یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ ان کا مقصد کسانوں کو احتجاج سے باز رکھنا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ہفتے کے دن اپنی تقریر کے دوران حکومتی موقف سے پسپائی اختیار نہ کی اور کہا کہ وہ اپنی حکومت کے آخری دن تک اس بجٹ کےمسودے کی حمایت کریں گے۔

ٹیگس