صیہونی قیدیوں کو آزاد کرانے کےلئے ناکام نیتن یاہو کی نئی چال
Nov ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
صیہونی وزیرِ اعظم نے قیدیوں کو رہا کرانے والوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی لالچ دے ڈالی۔
سحرنیوز/دنیا: فوجی آپریشن کے ذریعے اپنے قیدیوں کو آزاد کرانے میں ناکام صیہونی وزیرِ اعظم نے اب اس کام کےلئے خود فلسطینی شہریوں کو لالچ دینا شروع کر دیا ہے۔
نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ہر ایک صیہونی قیدی کو چھڑانے کے بدلے وہ 50 لاکھ ڈالر دینے اور چھڑانے والے کو اس کے اہل خانہ سمیت غزہ سے نکالنے کو تیار ہیں۔