برطانیہ اور ویلز میں ، محمد سب سے مقبول نام
Dec ۰۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
برطانیہ اور ویلز میں ، محمد سب سے مقبول نام قرار پایا ہے جبکہ شاہی ناموں کی مقبولیت میں نمایاں آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) نے بتایا کہ لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ منتخب کیا جانے والا نام ’محمد‘ رہا، جسے چار ہزار چھے سو سے زیادہ بچوں کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ نام انگریزی کے مختلف ہجے کے ساتھ مقبول ترین نام رہا۔
او این ایس نے بتایا کہ سن دو ہزار سولہ سے اب تک ’محمد‘ ویسے تو ہمیشہ پسندیدہ ناموں کی فہرست میں موجود رہا ہے، لیکن اس سال اس نے سب سے اوپر موجود نام ’نوح‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ سن دو ہزار تیئس میں انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کے ناموں کے رجحانات نے دلچسپ حقائق پیش کیے ہیں۔