Dec ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • اقتدار کی منتقلی کا عمل اقوام متحدہ کی ہم آہنگی سے انجام پائےگا؛ شامی قومی اتحاد کے سربراہ

ملک کے باہر بشار اسد حکومت مخالفین کی مرکزی شاخ ’’شامی قومی اتحاد‘‘ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں اقتدار کی منتقلی کا عمل اقوام متحدہ کی ہم آہنگی سے انجام پائے گا۔

سحرنیوز/دنیا: ملک کے باہر بشار اسد حکومت مخالفین کی مرکزی شاخ ’’شامی قومی اتحاد‘‘ کے سربراہ ہادی البحرہ نے کہا ہے کہ ملک میں اقتدار کی منتقلی کا عمل اقوام متحدہ کے تعاون سے کیا جائے گا۔ العالم نیوز کے مطابق ترکی میں مقیم شامی قومی اتحاد کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دمشق اور ملک کے دیگر شہر محفوظ ہیں اور انتقامی کارروائیوں مد نظر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں دو دن کے اندر سبھی ادارے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کردیں گے۔ شامی قومی اتحاد کے سربراہ ہادی البحر نے کہا کہ شام میں  ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔  

 

ٹیگس