ویتنام انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن، ایران کے فوجی سازوسامان کی نمائش
ویتنام ڈیفنس ایگزیبیشن دو ہزار چوبیس میں ایران کی دفاعی کامیابیاں خاص طور سے نمایاں رہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ویتنام انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن دو ہزارچوبیس کی افتتاحی تقریب میں ویتنام کے وزیراعظم سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھےاس بین الاقوامی نمائش میں ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزيردفاع سید مہدی فرہی کر رہے ہيں۔ ویتنام انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن دو ہزارچوبیس میں ایران کی موجودگی کا مقصد دفاعی اور سیکورٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور دفاعی و صنعتی صلاحیتوں اور جدید ایرانی ٹیکنالوجیوں اور آلات کو دنیا کے سامنے متعارف کرانا ہے۔ایران اس ایگزیبیشن کے ذریعے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ تعاون کا بھی خواہاں ہے۔
ویتنام انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن دو ہزار چوبیس، انیس دسمبر سے بائیس دسمبر تک ہنوئی میں منعقد ہو رہی ہے۔اس بین الاقوامی نمائش میں ایران، ویتنام، چین، روس، ترکیہ، انگلینڈ اور امریکہ سمیت ستائیس ممالک کی تقریبا دو سو کمپنیاں اپنے فوجی ساز و سامان کی نمائش کے لیے شرکت کر رہی ہیں۔