امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی
Jan ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی اور سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار پانے کے باوجود صدر کے عہدے پر براجمان رہنے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔