Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتانامو میں قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک

امریکا کی بدنامِ زمانہ جیل گوانتانامو میں خفیہ حراستوں اور غیر قانونی تارکینِ وطن کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی سول لبرٹیز یونین اور کئی امیگرنٹ حقوق کے حامی گروپس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مذکورہ مقدمہ اس لیے دائر کیا ہے تاکہ حراست میں لیے گئے ان تارکینِ وطن تک رسائی حاصل کی جا سکے جنہیں گوانتانامو بے بھیجا گیا ہے۔
اے سی ایل یو کے مطابق ان تارکینِ وطن کو وکلاء تک رسائی، اہلِ خانہ سے رابطے کے بغیر زیرِ حراست اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم رکھنا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مقدمے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ گوانتانامو بے میں کُل کتنے تارکینِ وطن کو رکھا گیا ہے۔

ٹیگس