ارنا کی تاثیر سر حدوں سے بالاتر ہے: ایم ڈی برکس ٹی وی
برکس انٹرنیشنل ٹی وی کے ایم ڈی جانا ٹولسٹیکوا نے ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین جابری انصاری کے نام پیغام ارسال کرکے، اس نیوز ایجنسی کے نوے سال مکمل ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئےاس کی تاثیر کو سرحدوں سے بالاتر قرار دیا ہے
سحرنیوز/دنیا: برکس انٹرنیشنل ٹی وی کے ایم ڈی جانا ٹولسٹیکوا نے اپنے پیغام میں ارنا کی تاسیس کو نوے سال مکمل ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارنا کی تاسیس کے کامیاب نوے برس، صحافت کی سطح کو ممتاز اور بلند رکھنے اور ایران نیز دنیا بھر کے عوام تک صحیح ، دقیق اور حقیقت پر مبنی خبریں پہنچانے کے حوالے سے آپ کے پابند عہد ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔
برکس انٹرنیشنل ٹی وی کے ایم ڈی نے ارنا اور برکس ٹی وی کے درمیان تعاون کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری شراکت داری، ابلاغیاتی تعاون کا درخشاں ترین مثالی نمونہ عمل ہے ۔ انھوں نے لکھا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا ہم ایسی حالت میں جشن منارہے ہیں کہ صحافتی اقدار کے تحفظ کے حوالے سے تعاون جاری رہنے کی امید کرتے ہیں۔ برکس ٹی وی کے ایم ڈی نے آخر میں لکھا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ ارنا کی یہ صداقت اور اعلی صحافت اسی طرح پائیدار رہے اور ہمارے ملکوں کے درمیان دوستانہ روابط کے روز افزوں فروغ کے اسباب فراہم کرتی رہے۔