Feb ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • این ایس اے کے چیٹ رومز میں فحش پیغامات

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی این ایس اے کے چیٹ رومز میں فحش پیغامات میں حصہ لینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: واشنگٹن سے مختلف ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ باتمدن ملک ہونے کا دعوی کرنے والے ملک امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی این ایس اے کے چیٹ رومز میں فحش پیغامات میں حصہ لینے پر افسران کو برطرف کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ کا کہنا ہے کہ این ایس اے چیٹ رومز میں فحش پیغامات میں حصہ لینے کے الزامات پر سو سے زائد انٹیلی جنس افسران کو برطرف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی میں سے زائد افراد نے ایسے کاموں میں حصہ لیا جو اعتماد کی صریح خلاف ورزی ہے، آج ان کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی جائے گی۔

ٹیگس