اسرائیلی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر روک
Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
امریکہ و مغربی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کے باوجود عالمی سطح پر اس جرائم پیشہ حکومت کی مخالفت میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: جنوبی افریقہ، ملیشیا اور کولمبیا کے سربراہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائيل کے لئے اسلحہ لے جانے والے بحری جہازوں کو ان کے ملکوں کی بندرگاہوں میں لنگر ڈالنے کی اجازت نہيں دی جائے گی۔
جنوبی افریقہ پہلے بھی اسرائيل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر چکا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق اسرائيل کے استعمال کے اسلحے کا انہتر فیصد حصہ امریکہ اور باقی تیس فیصد جرمنی فراہم کرتا ہے۔
ان تین ملکوں کے اس اقدام سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عالمی برادری اب صیہونی جرائم پر خاموش نہيں رہے گی۔