بنگلادیش کی عدالت کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف کارروائی تیز ہوتی جارہی ہے اور عدالت نے ان کی جائيداد اور رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے
سحرنیوز/دنیا: بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کی جائیداد ضبط کرنے اور رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ حسینہ کے علاوہ ان کے بیٹے سمیت کئی رشتہ داروں کے خلاف بھی جائیداد ضبط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔فی الحال شیخ حسینہ ہندوستان میں پناہ گزیں ہیں۔
ڈھاکہ کی ایک عدالت نے شیخ حسینہ واجد کی دھان منڈی کی رہاشگاہ سمیت دیگر جائیداد کو ضبط کرنے کے حکم دیے۔ یہ حکم جج ذاکر حسین غالب کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔