امریکہ: کئی غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ
امریکا میں مختلف یونیورسٹیوں کے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چند روز میں ایک سو اکتالیس بین الاقوامی طلبہ کے ویزے غیرمتوقع طور پر اچانک منسوخ کر دئیے گئے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک ہفتہ پہلے بتایا تھا کہ تین سو طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔
اب منسوخ شدہ ویزوں کی تعداد ساڑھے چار سو سے تجاوز کرچکی ہے۔ جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں ہارورڈ، اسٹینفورڈ، مشی گن، یوسی ایل اے، یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن، منی سوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی منکاٹو اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔
میڈیا کی رپورٹ میں کالجز اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اہلکاروں کے حوالہ سے آیا ہے کہ حکومت بڑی خاموشی سے یہ اقدام کر رہی ہے
یاد رہے ٹرمپ انتظامیہ ان طلبہ کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے جو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرتے رہے ہیں۔