Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • کینیڈا: پارلیمانی الیکشن میں لبرل پارٹی کی جیت

کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات لبرل پارٹی نے جیت لئے۔

سحرنیوز/دنیا: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو میں اپنی پارٹی کی جیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں سبھی جماعتوں کے تعمیری تعاون کی امید بھی ظاہر کی ہے۔دوسری طرف کنزرویٹیو پارٹی نے عام انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی ایک سو چودہ نشستیں حاصل کرچکی ہے اور اڑتالیس نشستوں پر اس کو برتری حاصل ہے جبکہ کنزرویٹیو پارٹی کو ایک سوچھے نشستیں مل چکی ہیں اور تینتالیس پر برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ بلاک کیوبک کو انیس اور این ڈی پی کو دو سیٹیں ملی ہیں۔کینیڈین پارلیمنٹ کے تین سو تینتالیس نشستوں کے ایوان میں جیت کے لئے ایک سو بہتر نشستیں در کار ہوتی ہیں۔

ٹیگس