جنگوں کو روکنے میں اقوام متحدہ پر تنقید
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزینوں کے نمائندے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تشدد آج کی دنیا کی ایک تعریف بن چکا ہے ، جنگوں کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، یو این ایچ سی آر فلیپو گرینڈی نے سلامتی کونسل کو یہ بتاتے ہوئے کہ ہر طرف جنگ اور بحران ہے سوڈان سے یوکرین تک، ساحل سے میانمار تک، جمہوریہ کانگو سے لے کر ہیٹی تک، اب تشدد ہمارے دور کی تعریف میں تبدیل ہوگيا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کو روکنا اور امن و سلامتی کا تحفظ، سلامتی کونسل کے فرائض اور اس ادارے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے، لیکن سلامتی کونسل اس پر عمل کرنے میں دائمی طور پر ناکام رہی ہے۔ براہ کرم سفارت کاری کی ناکامی کے سامنے ہتھیار نہ ڈالیں۔
گرینڈی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی صورتحال دن بہ دن مایوس کن اورناگفتہ بہ ہوتی جا رہی ہے جہاں اسرائیل نے تقریباً دو ماہ سے انسانی امداد بند کر رکھی ہے۔
پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے سلامتی کونسل کے اراکین سے پابندیوں میں نرمی لانے، جلد بحالی کی حمایت کرنے اور بنیادی خدمات جیسے سیکورٹی، پانی اور بجلی کے لیے حالات پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔