صیہونی فوج نے ریزرو فورس طلب کرلی
اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کر کے غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں بڑھانے کے لئے ریزرو فورس کے دسیوں ہزار جوانوں کو طلب کرلیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے سنیچر کی رات سے دسیوں ہزار صیہونیوں کو ریزرو فورس میں شامل ہونے کے لئے روانہ کردیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ یہ کام غزہ پٹی میں آپریشن کو تیز کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ ریزرو فورس کے تقریبا ساٹھ ہزار جوانوں کو حکم دیا جائےگا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں خود کو فوجی یونٹ کے سامنے پیش کریں۔ اس صیہونی ٹی وی چینل نے اشارہ کیا کہ ریزرو فورس کے ان جوانوں کو لبنان، شام یا غرب اردن میں تعینات کیا جائےگا اور پھر وہاں سے انہیں غزہ میں جنگ کے لئے بھیجاجائے گا۔
دریں اثنا اسرائیلی قیدیوں کے گھر والوں نے سنیچر کی رات ایک احتجاجی بیان جاری کر کے کہا ہے کہ نیتن یاہو قیدیوں کو آزاد کرانے کے بجائے انہیں قتل کرنے کے لئے مزید فوجی غزہ روانہ کر رہا ہے۔ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے صیہونی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف ایال زامیر سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں کوئی آپریشن نہ کریں کیونکہ اس کے باعث اسرائیلی قیدی ہلاک ہوسکتے ہیں۔