روس یوکرین براہ راست رابطے کا فیصلہ نہیں ہوا؛ ماسکو کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i444400-روس_یوکرین_براہ_راست_رابطے_کا_فیصلہ_نہیں_ہوا_ماسکو_کا_اعلان
ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۴:۴۱ Asia/Tehran
  • روس یوکرین براہ راست رابطے کا فیصلہ نہیں ہوا؛ ماسکو کا اعلان

ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔ مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازعہ کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔روس کے کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ پیوتن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوتن سے ٹیلیفون پر بات چیت بہتر رہی، یقین ہے کہ روس اور یوکرین سیز فائر کے لیے فوری بات چیت شروع کردیں گے البتہ زیادہ اہم روس یوکرین جنگ کا خاتمہ ہے۔