سفارت کاروں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ ناقابل قبول؛ یورپی یونین
May ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
یورپی یونین کی سربراہ نے سفارت کاروں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔
سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے جنین میں صیہونی فوجیوں کی طرف سے عرب اور یورپی سفارت کاروں پر حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، صیہونی حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو "جوابدہ" ٹھہرائے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے یورپی سفارت کاروں کے فلسطین میں مغربی کنارے کے دورے کے موقع پر انتباہی گولیاں چلائیں، تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ صیہونی فوج کی اس کارروائی پر اسپین اور اٹلی کی جانب سے فوری مذمت کی گئی۔