May ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • بنگلادیش میں سیاسی بحران میں شدت، محمد یونس نے مستعفی ہوجانے کی دی دھمکی

بڑھ جانے کے بعد عبوری انتظامیہ کے سربراہ محمد یونس نے مستعفی ہوجانے کی دھمکی دے دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: بین الاقوامی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کی عبوری انتظامیہ کے سربراہ محمد یونس نے کابینہ کے اراکین کو بتایا ہے کہ اگر سیاسی بحران جاری رہا تو وہ استعفا دے دیں گے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان کی کابینہ کے اراکین نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ استعفا دینے کے بجائے کل جماعتی میٹنگ بلاکر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں ۔بنگلا دیش کی عبوری انتظامیہ کے سربراہ محمد یونس نے استعفے کی دھمکی، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی احتجاجی ریلی کے بعد دی ہے جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف ملک گیر تحریک کے نتیجے میں ان کی حکومت گرنے کے بعد نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات اور بنگلادیش میں گرامین بینک کے بانی محمد یونس نے بیرون ملک سے آکر ملک کی عبوری انتظامیہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

ٹیگس