Jun ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • ایلون مسک سے تعلقات کے مکمل خاتمے کا اعلان؛ ٹرمپ

امریکی صدر نے ایلون مسک کے ساتھ تعلقات کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ ان کے تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔ٹرمپ نے اسی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ اگر مسک ڈیموکریٹس کو فنڈ دیں گے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں کے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ ایلون مسک کو کس قسم کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ امریکا میں صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے اختلافات میں شدت کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی تیز کردی ہے۔
 اس دوران ایلون مسک نے ایک سروے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت ملک میں ایک نئی پارٹی چاہتی ہے۔

ٹیگس