مقبوضہ علاقوں میں زندگی مفلوج، ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول
اسرائیل اور امریکا کے ذریعے ایران پر مسلط کی گئي جنگ کے بعد ایران کی مسلح افواج کے غی معمولی جوابی حملوں کی دہشت بدستور اسرائیلیوں اور صیہونیوں کے دلوں میں بیٹھی ہوئي ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت جب جنگ رک جانے کے بعد اسرائیلی یہ کوشش کررہے ہیں کہ وہ دوبارہ اپنی معمول کی زندگي شروع کریں لیکن ان کے دلوں میں ایران کے جوابی حملوں کا خوف اور وحشت انہيں ایسا نہيں کرنے دے رہی ہے اور پورے اسرائیل میں خوف و ہراس کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنے آج کے شمارے میں لکھا ہے کہ تل ابیب کے رہنے والے خاص طور پر ان علاقے کے باشندے جہاں ایران کے میزائل زیادہ گرے ہیں بے پناہ مالی نقصانات کے بعد اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔
اخبار معاریو نے لکھا کہ تل ابیب میں ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے ایک بڑے اور ماڈرن ٹاور کے مالکان کا کہنا ہے کہ جہاں ایران کے جوابی حملے سے ان کا ٹاور تباہ ہوگیا ہے وہیں ان کے اموال بھی چوری ہورہے ہیں اخبار معاریو لکھتا ہے کہ اگرچہ جنگ رک گئي ہے کہ لیکن تل ابیب کے باشندے بدستور سخت اضطراب و بے چینی کے شکار ہيں۔
دوسری جانب ایران کے رہائشی علاقوں پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے باوجود دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں ہرطرف رونق دکھائي دے رہی ہے اور شہدائے اقتدار کے جلوس جنازہ اور تدفین کی رسوماتمیں ایرانی عوام کی پرجوش شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔