ناروے کا نتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق اہم اعلان
ناروے نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے نتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غزہ میں عوام کو جبری قحطی اور بھوک میں مبتلا کرنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں نتن یاہو کے خلاف نفرت اور غم و غصّے میں اضافہ ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو ناروے کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے خلاف عالمی عدالت کا جاری کردہ وارنٹ گرفتاری نافذ العمل ہوگا اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
نائب وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ ہم اسرائیل کے اقدامات کو غزہ کے شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مترادف سمجھتے ہیں۔
ناروے کے اعلی اہلکار نے غزہ میں اسکولوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور پر الجزیرہ کے شہید صحافیوں اور ان کے اہل خانہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔