Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • لندن میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران 175  گرفتار

لندن میں پولیس نے اسرائیل کے خلاف مظاہروں کے دوران آزادی بیان کی صریحی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین کے 175 حامیوں کو گرفتار کرلیا

لندن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ممنوعہ تنظیم کی حمایت کرنے پر 175 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 6 افراد کو ویسٹ منسٹر پل کے قریب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران،  فلسطین ایکشن گروپ  کی  حمایت میں بینر نصب کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے سربراہ مارک رولی نے پولیس کے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجتماع کا وقت اور پیغام، دانستہ یا نا دانستہ طور پر یہودیوں کی مخالفت کی تقویت کرسکتا ہے۔

لندن میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران فلسطین کے حامیوں کی یہ گرفتاری ایسی حالت میں انجام پائي ہے کہ برطانوی حکام نے احتجاجی مظاہرے منسوخ کرنے کی تاکید کی تھی ۔

 برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر مظاہرین سے کہا تھا کہ یہودی برادری کے رنج و الم کا احترام کیا جائے اور مظاہرے نہ کئے جائيں۔

برطانوی وزیر داخلہ شعبانہ محمود نے بھی اس وقت اسرائیل مخالف مظاہروں کو غیر برطانوی اور شرمناک قرار دیا تھا۔ لیکن مظاہروں کے منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ احتجاج کی منسوخی دہشت گردی کی کامیابی کے مترادف ہوگی اس لئے  گرفتاری کی دھمکیوں کے باوجود انھوں نے مظاہروں کا پروگرام جاری رکھا ۔

لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر مظاہروں میں شریک فلسطین کے ایک حامی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ " مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے کہ گرفتار کرلیا جاؤں گآ ۔ اس وقت جس چیز کی اہمیت ہے وہ فلسطین کی آزادی ہے۔  

ٹیگس