امریکی عوام وینزوئلا پرحملے کے مخالف ہیں
Nov ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
ایک تازہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت وینزوئلا پر حملے کی مخالف ہے
سحرنیوز/دنیا: امریکا کے انسٹی ٹیوٹ YouGov کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 55 فیصد امریکی عوام وینزوئلا پر فوجی حملے کے مخالف ہیں اور حملے کے حامی صرف 15 فیصد ہیں۔
امریکا کے اس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے کریبین سی میں وینزوئلا کے اطراف میں اپنے بحری بیڑے تعینات کرکے حملے شروع کردیئے تو اس میں درجنوں لوگ مارے جائيں گے۔
دوسری طرف وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے خبردار کیا ہے کہ ان کی ملک کی فوج امریکی حملوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
اسی کے ساتھ اقوام متحدہ نے دونوں ملکوں سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔