امریکہ میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا، 22 ریاستیں کساد بازاری کا شکار
Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
22 امریکی ریاستیں، جو ملک کی تقریباً 90 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں، کساد بازاری یا اس کے دہانے پر ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: یہ ایسی حالت میں ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں اقتصادی نعروں کے ساتھ دوبارہ وائٹ ہاؤس کی راہ ہموار کی۔
تازہ اعداد و شمار مختلف ریاستوں میں اقتصادی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
دستیاب اعدادوشمار کے مطابق کساد بازاری نے 22 ریاستوں کے علاوہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کو بھی متاثر کیا ہے.
لیبر مارکیٹ میں گراوٹ، ہاؤسنگ سیکٹر میں سست روی اور پیداوار میں کمی حالیہ برسوں میں امریکہ کے سنگین معاشی صورتحال کی اہم ترین علامات میں سے ہیں۔ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی پالیسیوں کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں