Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • روس نے آئی اے ای اے کی ایران مخالف قرارداد کو غیر مؤثر اور نقصان دہ قرار دیا

ویانا میں روس کے مستقل مندوب سرگئی ریابکوف نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس اور اس موقع پر ایران کے خلاف جاری ہونے والی قرارداد کو نقصان دہ اور مہمل قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ تہران نے اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں شفاف طریقہ کار اختیار کیا اور سفارتکاری کا بھی پابند رہا لہذا ماسکو اس راستے میں تہران کے ساتھ ہی کھڑا رہے گا۔

روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ راستہ واحد ممکنہ طریقہ کار ہے۔

انہوں نے فرانس، برطانیہ، جرمنی اور امریکہ کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کو مہمل قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ جمعرات کو جاری ہونے والی قرارداد انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ 20 نومبر کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس میں 35 ملکوں میں سے 19 نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا اور باقی ممالک من جملہ روس اور چین نے اسے مسترد کردیا تھا۔

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس