Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  •  امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں: کیوبا کا اعلان

کیوبا کے صدر نے تیل کے موضوع پر ہبانا اور واشنگٹن کے مذاکرات پر ٹرمپ کے اصرار کو مسترد کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: کیوبا کے صدر میگل ڈائز نے کہا ہے کہ امریکہ سے صرف پناہ گزینوں کے معاملے پر بات چیت ہوگی جو اس وقت بھی جاری ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے موضوع پر بات چیت کا سوال نہیں اٹھتا۔

کیوبا کے صدر نے زور دیکر کہا کہ ہبانا اور واشنگٹن کے تعلقات کو بین الاقوامی اصولوں کے تحت ہونا چاہیے نہ کہ مقابلہ آرائی اور دھونس دھمکیوں کے سائے میں۔

ٹرمپ نے اس سے قبل دعوی کیا تھا کہ امریکہ اور کیوبا تیل کے معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں جس پر کیوبا کے صدر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو بھی ہم پر حکم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ کیوبا تک تیل اور رقم پہنچنے نہیں دیں گے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹرمپ نے جو بظاہر آج کل پورے امریکی براعظم پر قبضہ کرنے کی پلاننگ میں مصروف ہیں، دعوی کیا تھا کہ وینزویلا کا تیل ان کے بقول ہبانا تک پہنچنا بند ہوگیا ہے اور اب کیوبا کی حکومت کا گرنا ٹرمپ کے دعوے کے مطابق قریب ہے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کیوبا کے بارے میں لاعلمی کا شکار ہیں۔

ٹیگس