ٹرمپ کا دعویٰ: امید ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی دھمکیوں کا اعادہ کرتے ہوئے سفارت کاری کا دعویٰ کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔
سحرنیوز/دنیا: ٹرمپ نے آیوا اکنامک فورم میں تقریر کرتے ہوئے معاہدے تک پہنچنے کی امید ایسے وقت میں ظاہر کی ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران پر واشنگٹن کے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کرتے رہیں ہیں اور تہران کو خطے میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن بھیجنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ "ایک خوبصورت بحری بیڑہ اس وقت ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ بہت خوبصورتی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ مجھے امید ہے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹرمپ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر امریکی جارحیت کا بھی حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے جون 2025 میں تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے ایران کی جوہری صلاحیت کو "تباہ" کر دیا تھا۔