امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ جنگ ​​ختم کرنے کی قرارداد منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i453234-امریکی_سینیٹ_میں_ایران_کے_ساتھ_جنگ_ختم_کرنے_کی_قرارداد_منظور
امریکی سینیٹ نے ایران کے ساتھ جنگ ​​ختم کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ایران کے ساتھ کسی بھی جنگ کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔
(last modified 2026-06-24T08:43:42+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ جنگ ​​ختم کرنے کی قرارداد منظور

امریکی سینیٹ نے ایران کے ساتھ جنگ ​​ختم کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ایران کے ساتھ کسی بھی جنگ کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے والی قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ ڈالے گئے۔ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں یہ قرارداد پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرارداد ميں ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں شامل مسلح افواج کو واپس بلا لیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قرارداد کی منظوری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "احمق ڈیموکریٹ اراکین نے ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول کے لئے ووٹ دیا ہے۔"

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel