غرب اردن کے حالات بہت تیزی سے خراب ہورہے ہیں: اقوام متحدہ
Jul ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غرب اردن کے حالات بہت تیزی سے خراب ہورہے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر رامیز علی اکبروف نے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں سلامتی کونسل کی میٹنگ میں غرب اردن کے حالات کو تشویشناک بتایا ہے۔
رامیز علی اکبروف نے کہا ہے کہ غرب اردن کے حالات تشویشناک ہوگئے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں کو بھی متاثر کررہے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر رامیز علی اکبروف نے خبر دار کیا کہ اگر حالات ٹھیک کرنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات نہ کئے گئے تو کشیدگی بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس