فارن پالیسی: نئے مشرق وسطی کا امریکی خواب چکناچور
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i458906-فارن_پالیسی_نئے_مشرق_وسطی_کا_امریکی_خواب_چکناچور
امریکی جریدے فارن پالیسی نے خطے میں واشنگٹن کی فوجی مداخلتوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ سے بھی، ٹرمپ کے دعووں کے برخلاف، نہ صرف یہ کہ کوئی نیا مشرق وسطی نہيں بنا، بلکہ امریکا پر بھاری اخراجات کا بوجھ پڑا اور یہاں تک کہ ایشیا میں اس ملک کی حکمت عملی بھی متاثر ہوئی۔
(last modified 2026-11-14T18:26:52+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • فارن پالیسی: نئے مشرق وسطی کا امریکی خواب چکناچور

امریکی جریدے فارن پالیسی نے خطے میں واشنگٹن کی فوجی مداخلتوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ سے بھی، ٹرمپ کے دعووں کے برخلاف، نہ صرف یہ کہ کوئی نیا مشرق وسطی نہيں بنا، بلکہ امریکا پر بھاری اخراجات کا بوجھ پڑا اور یہاں تک کہ ایشیا میں اس ملک کی حکمت عملی بھی متاثر ہوئی۔

سحرنیوز/دنیا: فارن پالیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں ہر جنگ اور خطے کے بحران کے بعد مشرق وسطیٰ کے نئے نظام کی تشکیل کے بارے میں امریکی دعووں کے اعادے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: اس بے نتیجہ اور نئی جنگ نے نیا مشرق وسطیٰ بنانے کی امریکا کی ہمیشہ کی خواہش اور ایسے ہدف کی تکمیل میں اس کی  نااہلی، دونوں کو ایک بار پھر سب کے سامنے واضح کر دیا ہے۔

اس جریدے کے مطابق، 2016 اور 2026 میں امریکی صدارتی انتخابات کسی حد تک خطے میں اس ملک کی فوجی مداخلتوں کے بارے میں ریفرنڈم تھے۔ ٹرمپ نے بظاہر اس معاملے کو سمجھا اور اسے اپنے انتخابی نعروں کا حصہ بنا لیا تھا۔ انہوں نے 2024 میں اعلان کیا تھا: "میں جنگ شروع کرنے والا نہیں ،میں جنگوں کو ختم کرنے والا ہوں۔"

تاہم، ضبط نفس کبھی ٹرمپ کے رویے کا بنیادی شاخسانہ نہیں رہا خاص طور پر جب تک دوسرے جنگ کی قیمت ادا کرتے رہیں اور وہ خود جنگجوؤں کا انداز اختیار کئے رہ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ صورتحال ان ایرانی طالبات کے لیے افسوسناک رہی جن کی جانیں گئیں، امریکی فوجیوں اور ان خاندانوں کے لیے بھی جو امریکا کے اندر جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی سے نبرد آزما ہیں۔

فارن پالیسی نے زور دیا  ہے کہ نئے مشرق وسطی، بلکہ بہتر مشرق وسطی کے بارے میں اب بنیادی سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آیا فوجی مداخلت خطے کی صورتحال کو بہتر بناتی ہے یا نہیں کیونکہ اس سوال کا جواب پہلے ہی واضح ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ آیا خارجی مداخلتوں میں کمی خطے کی صورتحال کی بہتری کا باعث بن سکتی ہے؟

غالباً امریکا کی اگلی حکومت اس سوال کا عملی جواب دے گی،  ایسی حکومت جو رائے عامہ کے سامنے جوابدہ ہوگی جو ایران کے ساتھ جنگ کو غلط اور فوجی مہم جوئی کی طرف بلا وجہ واپسی سمجھتی ہے وہی مہم جوئیاں جنہیں امریکی ووٹروں نے 2008 میں اپنے ووٹ سے مسترد کر دیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت پر بھاری قرضے اور عام لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے زیادہ بجٹ مختص کرنے کا عوامی مطالبہ اس ملک کے دفاعی بجٹ پر بہت زیادہ دباؤ ڈالے گا۔ امریکی کانگریس بھی، خواہ یہ خطے کے مفاد میں ہو یا نقصان میں، اپنی سیکیورٹی ترجیحات میں پہلے مغربی بحر الکاہل اور یورپ کی سلامتی پر توجہ دے گی۔

 رپورٹ لکھنے والے نے آخر میں خطے میں امریکی مداخلتوں کے نتائج کا ذکر کرتے  ہوئے لکھا: اس خطے نے بارہا واشنگٹن کی وسیع موجودگی اور مداخلتوں کے نتائج کا تجربہ کیا ہے اور ان سے گزرا ہے اس لیے شاید اس بار بھی یہ علاقہ امریکا کی کم مداخلت کے بعد اپنا راستہ جاری رکھ سکے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel