Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ، الجزائر کے دوره
    ایران کے وزیر خارجہ، الجزائر کے دوره

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے الجزائر کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ علاقے کے ممالک کے مستقبل کا تعین ان کے عوام کا حق ہے۔

افریقی ملک الجزائر کے دارالحکومت، الجزیرہ پہنچنے پر اس ملک کے وزیر خارجہ رمطان لعمارہ نے محمد جواد ظریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے علاقے کے حالات پر بھی گفتگو کی۔

محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت کرے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ علاقے کے ممالک کے مستقبل کا فیصلہ، خود ان ملکوں کے عوام کو کرنا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقے کے مسائل کو عوام کے توسط سے حل کرنے کے بارے میں الجزائر کے حکام سے گفتگو، ان کے دورہ الجزائر کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ٹیگس