اوباما کوایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی کامیابی کا یقین
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
امریکی صدرباراک اوبامہ نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے میں پیشرفت کا یقین ظاہرکیا ہے
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے اے بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ کانگریس کے اراکین کی مخالفت کے باوجود ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتہ میں پیشرفت ہو گی- انھوں نے ایک پھر دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ ، ایٹمی ہتھیاروں تک تہران کی رسائی روک دے گا-ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام میں انحراف نہیں پیدا کرنا چاہتا اورایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں فوجی مقاصد کی طرف کوئی انحراف نہیں دیکھا گیا ہے-
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع مشترکہ ایکشن پلان کو جلد ہی امریکی کانگریس میں ووٹنگ کے لئے پیش کیا جائے گا-az27082015