Oct ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • افرادی قوت میں کمی، چین نے لاکھوں روبوٹس کو صنعتوں میں کام پر لگا دیا

بیجنگ: چین میں آبادی میں ہونے والی کمی کے باعث گزشتہ سال 2 لاکھ 95 ہزار نئے صنعتی روبوٹس فیکٹریوں میں نصب کیے گئے۔

سحرنیوز/سائنس/ٹیکنالوجی: چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے بوڑھی ہوتی آبادی میں روبوٹ ٹیکنالوجی کا یہ تیز رفتار پھیلاؤ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دے رہا ہے اور چین کے مینوفیکچرنگ شعبے کو مزید مستحکم کررہا ہے۔

بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس (آئی ایف آر) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق چین میں فعال صنعتی روبوٹس کی تعداد 20 لاکھ 27 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

2024 میں دنیا بھر میں نصب ہونے والے 5 لاکھ 42 ہزار نئے روبوٹس میں سے آدھے سے زیادہ چین میں لگائے گئے۔ یہ روبوٹس گاڑیوں کے فریم جوڑنے، الیکٹرانک آلات اسمبل کرنے اور بھاری سامان منتقل کرنے جیسے کاموں میں انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیومنائیڈ روبوٹس، یعنی انسانی شکل کے خودکار روبوٹ، صنعتی ترقی کا اگلا مرحلہ ہیں۔ اگرچہ ان کے آرڈرز کی درست تعداد معلوم نہیں، مگر کئی کمپنیاں تحقیقی مرحلے سے نکل کر تجارتی پیمانے پر ان کی پیداوار کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

Image Caption

 

چینی میڈیا کے مطابق رواں سال اگست میں چینی شہر گوانگ ڈونگ کی ایک کمپنی نے 10 ہزار ہیومنائیڈ روبوٹس کا آرڈر حاصل کیا، جو اس شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا آرڈر ہے، جس کا مقصد چین میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے روبوٹس فراہم کرنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کی آبادی میں پچھلے سال 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ اسی دوران صنعتی روبوٹس کی تنصیب میں 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 95 ہزار نئے یونٹس نصب کیے گئے،  جو دنیا بھر میں نصب ہونے والے نئے روبوٹس کا 54 فیصد ہے۔

اس فہرست میں جاپان دوسرے نمبر پر رہا جہاں 4 ہزار 500 نئے روبوٹس نصب کیے گئے، جبکہ امریکا تیسرے نمبر پر رہا جہاں 34 ہزار 200 روبوٹس نصب ہوئے۔ 2024 میں دنیا بھر میں روبوٹس کی تنصیبات کی مجموعی تعداد 9 فیصد اضافے کے ساتھ 46 لاکھ 64 ہزار تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں :

 

پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری، 2 فوجی جوانوں کی بینائی لوٹ آئی

2 گھنٹے پہلے

 

بیشتر افراد کی عام عادت جو اسمارٹ فونز کی زندگی مختصر کر دیتی ہے

10 اکتوبر ، 2025

 

فیس بک ریلز ویڈیوز بناتے ہیں؟ تو کمپنی کا نیا فیچر ضرور پسند آئے گا

10 اکتوبر ، 2025

 

گوگل کا جیمنائی اے آئی ماڈل آپ کا کمپیوٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے قریب

10 اکتوبر ، 2025

 

واٹس ایپ میں صارفین یوزر نیم کو کیسے ریزرو کراسکتے ہیں؟

09 اکتوبر ، 2025

 

پاکستانی طلبا کو ایک سال تک گوگل اے آئی پرو پلان مفت فراہم کرنیکا اعلان

09 اکتوبر ، 2025

 

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا سستا ترین سبسکرپشن پلان پاکستان میں متعارف کرا دیا

09 اکتوبر ، 2025

 

گوگل سرچ کے اے آئی موڈ کو اب اردو زبان میں استعمال کرنا ممکن

08 اکتوبر ، 2025

 

کیمسٹری کا نوبیل انعام مالیکیولر آرکیٹیکچر پر کام کرنے والے 3 سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

08 اکتوبر ، 2025

 

فیس بک میں ایک بہت اہم تبدیلی کر دی گئی

08 اکتوبر ، 2025

 

پاکستان میں رواں سال کے پہلے سُپر مون کا دلکش نظارہ

07 اکتوبر ، 2025

 

چیٹ جی پی ٹی میں اب تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال بھی ممکن

07 اکتوبر ، 2025

تازہ ترین

سب دیکھیں

12 منٹ پہلے

گزشتہ روز جو الزامات لگائے گئے اس کی کوئی بنیاد نہیں: سلمان اکرم راجہ

39 منٹ پہلے

تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے: عطا تارڑ

47 منٹ پہلے

والد شراب پی کرگھر آئے تو والدہ نے بالکونی میں بند کردیا تھا: پوجا بھٹ

54 منٹ پہلے

وزیراعلیٰ کے پی کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہوا، گنڈاپور کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کا پلان تیار

1 گھنٹے پہلے

ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا

2 گھنٹے پہلے

نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا

2 گھنٹے پہلے

شاہ رخ مغرور تھے، اسی وجہ سے انہیں فلم میں کاسٹ نہیں کیا: بالی وڈ ڈائریکٹر

2 گھنٹے پہلے

غزہ مارچ: لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی

ٹیگس