Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف
    روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف

روسی صدر کے ترجمان نے شام کے بارے میں باہر سے مسلط کئے جانے والے کسی بھی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے ہفتے کے دن ایک کانفرنس میں کہا کہ ماسکو شام کے مستقبل کے بارے میں کسی بھی بیرونی فیصلے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور اس کے نزدیک اس سلسلے میں فیصلے کا حق صرف اس ملک کے عوام کو حاصل ہے۔

روسی صدر کے ترجمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام کے عوام پر کوئی بھی غیر ملکی فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہئے، کہا کہ غیر ملکی فیصلے کے بہت ہی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
دیمیتری پسکوف کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا اس بات پر اتفاق ہے کہ شام کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف شام کے عوام کو حاصل ہے۔
 روس نے شام کے لئے فوجی سازو سامان اور انسان دوستانہ امداد کی فراہمی جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔
 واضح رہے کہ شام کے عوام نے حال ہی میں ماسکو کی جانب سے دمشق کو دی جانے والی امداد سے متعلق یورپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد شام کی قانونی اور جائز حکومت کے لئے ہے اور اس امداد کا مقصد دہشت گردوں اور داعش کے مقابلے میں اس ملک کی حکومت کی حمایت کرنا ہے۔

ٹیگس