دنیا کے22 ممالک کی ایرانی ڈرون خریدنے کی درخواست
جنرل یحی رحیم صفوی نے دفاع مقدس کے دوران علم اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے پہلے 85 فیصد ہتھیار اور سامان باھر سے آتا تھا اور 85فیصد ہتھیار اور سامان ملک کے اندر تیار ہو رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل یحی رحیم صفوی نے دفاع مقدس کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ ایک عوام پرور اور عوام دوست فورس ہے اور آخر تک ایسی ہی رہے گی جب کہ دشمن عوام، سپاہ اور نظام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے اور انہیں شکست دینے کے لئے ہمیں اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔
شہید سلیمانی انسٹی ٹیوٹ آف سیکرڈ ڈیفنس سائنسز اینڈ ایجوکیشن کے سربراہ نے والفجر 8اپریشن سے پہلے امام خمینی سے سپاہ کے کمانڈروں کی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپریشن کے بارے میں خدشات تھے جو ہم نے امام خمینیؒ کی خدمت میں عرض کئے۔ امام خمینیؒ نے فرمایا کہ کمانڈر اللہ ہے، جس نے نماز واجب کی یے، اسی نے دفاع کرنا بھی واجب قرار دیا ہے، آپ جائیں، جنگ کریں ، فتح آپ کی ہی ہوگی۔
میجر جنرل صفوی نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک متحد اور با ثقافت قوم کے ساتھ جیتیں گے۔ یقیناً اس کے لیے درست حکمرانی کی ضرورت ہے۔ اس لیے امریکہ اور صیہونی حکومت ایرانی قوم پر فتح حاصل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا: اسلامی انقلاب سے پہلے 85% فوجی سازوسامان بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا تھا اور آج 85% مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے ۔ آج دنیا کے 22 ممالک نے ایرانی ڈرون خریدنے کی درخواست کی ہے۔