Feb ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کا اسلامی انقلاب، عوامی جدوجہد کا ثمر ہے: قائد انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے، اسلامی انقلاب کی کامیابی کو عوامی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سترہ فروری انیس سو اٹھہتر کی تبریز کی عوامی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر صوبہ آذربائیجان کے عوام سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ انقلاب بندوقوں کے زور پر یا سیاسی جماعتوں کی معرکہ آرائی سے نہیں بلکہ عوامی جدوجہد کے نتیجے میں کامیاب ہوا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ ایران کے عوام تھے جنہوں نے میدان میں اتر کر اس انقلاب کو کامیاب بنایا اور اس کامیابی کا آغاز تبریز سے ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا آذربایجان کا علاقہ صدیوں سے قومی اتحاد میں پیش پیش اور استقامت کی تعلیم کا مرکز رہا ہے۔

آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے فرمایا کہ آذربائیجان کا سب بڑا امتیاز یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ اہلبیت اطہار (ع) کا علم تھامے رکھا ہے اور اسے کسی صورت میں بھی سرنگوں نہیں ہونے دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تبریز کے عوام نے جو کارنامہ انجام دیا وہ عوام کی تحریک کا نقطہ آغاز ثابت ہوا۔

ٹیگس